مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے زیادہ امداد کی ضرورت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد جو امداد موصول ہورہی ہے وہ ضرورت کو پورا کرنے میں ناکام ہے۔اسلام آباد میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑا ہوناچا ہے کیونکہ ہمیں مزید امداد کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں افراد اپنی چھت سے محروم ہوگئے جبکہ 300 بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 10 لاکھ جانور ہلاک ہوچکے ہیں اور فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں معاشی صورتحال سنگین ہے اور اب سیلاب کے باعث حالات مزید سنگین ہوگئے ہیں، ملک میں انفرااسٹرکچر اور 3 ہزار 500 کلو میٹر سڑکیں، سیکڑوں پل اور انڈر پاسز تباہ ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ